ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے اپنے قریبی اتحادیوں کے تعاون سے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو اغوا کرنے کا جامع منصوبہ بنا لیا ہے اور اس کی کامیابی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے بارے میں ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان نے پرویز مشرف کو مقامی جہادی عناصر کی مدد سے اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، پرویز مشرف کو سب جیل سے عدالت کے راستے کے دوران اٹھانے کی کوشش کی جائے گی،منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مقررہ وقت اور جگہ بارے ابھی معلوم نہیں،انٹیلی اداروں نے تجویز کیا ہے کہ پرویز مشرف کی حفاظت کے لیے انتہائی سخت نگرانی اور سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ طالبان کے پاکستان مسلم لیگ نون کے ساتھ قریبی روابط ہیں اور مسلم لیگ نون کے بعض افراد کا طالبان کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے طالبان سے وابستہ جماعتیں انتخابات میں مسلم ليک نون کی حمایت کررہی ہیں ادھر پاکستانی عدلیہ نے بھی طالبان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور آج تک کسی طالبانی دہشت گرد کو پاکستانی عدلیہ کی جانب سے قرار واقعی سزا نہیں ملی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲